صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
حسن سلوک، صلہ رحمی اور ادب
The Book of Virtue, Enjoining Good Manners, and Joining of the Ties of Kinship
23. باب فَضْلِ الرِّفْقِ:
23. باب: نرمی کی فضیلت۔
Chapter: The Virtue Of Gentleness
حدیث نمبر: 6598
Save to word اعراب
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثني يحيي بن سعيد ، عن سفيان ، حدثنا منصور ، عن تميم بن سلمة ، عن عبد الرحمن بن هلال ، عن جرير ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " من يحرم الرفق يحرم الخير ".حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ يُحْرَمْ الرِّفْقَ يُحْرَمْ الْخَيْرَ ".
منصور نے تمیم بن سلمہ سے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن ہلال سے، انہوں نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: "جس شخص کو نرم خوئی سے محروم کر دیا جائے، وہ بھلائی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔"
حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا:"جس کو نرمی و ملائمت سے محروم کیا گیا،وہ سرے سے خیرسے محروم کیا گیا۔"
ترقیم فوادعبدالباقی: 2592

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6598 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6598  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
نرمی اور لوگوں کے لیے آسانی و سہولت پیدا کرنے کی صفت،
اتنی بڑی چیز ہے اور اس کا درجہ اس قدر بلند ہے کہ جو اس سے محروم رہا،
گویا وہ اچھائی اور بھلائی سے یکسر محروم رہا،
جس سے معلوم ہوا،
انسان کی اکثر اچھائیوں اور بھلائیوں کا منبع (سرچشمہ)
اور جڑ بنیاد اس کی نرم مزاجی ہے،
اس لیے جو شخص اس سے محروم رہا،
وہ ہر قسم کے خیر اور ہر اچھائی اور بھلائی سے محروم اور خالی ہاتھ رہا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6598   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.