الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6597
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، برے آدمی سے بھی درشتی اور سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے بلکہ نرم گفتاری اور خندہ پیشانی سے اس کو متاثر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کیونکہ پیارومحبت نرمی سے تو اس کو قریب کیا جا سکتا ہے اگر اس سے درشتی و سختی کا رویہ اختیار کیا جائے گا تو وہ بدکلامی اور فحش گوئی پر اتر آئے گا، اگرچہ دوسروں کو اس کی بری حرکات اور بری باتوں سے بچانے کے لیے آگاہ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اس سے ہوشیار اور چوکنے رہیں اس کے فریب یا دھوکہ شکار نہ ہو جائیں۔