یحییٰ بن یحییٰ تمیمی اور عبد الحمید بن بیان واسطی نے خالد بن عبد اللہ سے، انھوں نے بیان سے روایت کی، کہا: میں نے قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہو ئے سنا، حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے جب سے اسلام قبول کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی اپنے حجرے سے باہر نہیں روکا اور آپ نے جب بھی مجھے دیکھا آپ ہنس دیے۔
حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے جب سے اسلام قبول کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی اپنے حجرے سے باہر نہیں روکا اور آپ نے جب بھی مجھے دیکھا آپ ہنس دیے۔