سفیان نے عبد الملک بن عمیر سے روایت کی، کہا: ہمیں ابوسلمہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "سب سے سچی بات جو کسی شاعر نے کہی لبید کی بات ہے۔"سن رکھو!اللہ کے سوا ہر چیز (جس کی عبادت کی جا تی ہے) باطل ہے۔"اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہوجاتا۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے سچا بول، جوکسی شاعر نے بولا ہے، لبید کا یہ بول ہے ”خبردار! اللہ کے سوا ہر چیز فانی اور زوال پذیر ہے۔ اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت، مسلمان ہو جاتا۔“