معتمر بن سلیمان اور عبد الرحمٰن بن مہدی دونوں نے عبد اللہ بن عبد الرحمٰن طائفی سے، انھوں نے عمروبن شریدسے، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شعر سنانے کے لیے فرما یا، ابرا ہیم بن میسرہ کی روایت کے مانند اور مزید یوں کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا "قریب تھا کہ وہ مسلمان ہو جاتا۔"اور ابن مہدی کی حدیث میں ہے: "وہ اپنے اشعار میں مسلمان ہو نے کے قریب تھا۔" (اس نے تقریباً وہی باتیں کیں جو ایک مسلمان کہہ سکتا ہے۔)
یہی روایت امام صاحب دو اور اساتذہ کی سند سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے شعر سننے کے تقاضا فرمایا، اس میں یہ اضافہ ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ”قریب تھا کہ وہ مسلمان ہو جاتا۔“ ابن مہدی کی روایت میں ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے اشعار میں اسلام لانے کے قریب تھا۔“