ابن عجلا ن نے کہا: مجھے صیفی نے ابو سائب سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا ؛ میں نے ان (حضرت ابو خدری رضی اللہ عنہ) کو یہ کہتے ہو ئے سنا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مدینہ میں جنوں کی کچھ نفری رہتی ہے جو مسلمان ہو گئے ہیں جو شخص ان (پرانے) رہائشیوں میں سے کسی کو دیکھتے تو تین دن تک اسے (جا نےکو) کہتا رہے۔اس کے بعد اگر وہ اس کے سامنے نمودار ہو تو اسے قتل کر دے، کیونکہ وہ شیطان (ایمان نہ لا نے والا جن) ہے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ میں کچھ جن ہیں، جو مسلمان ہو چکے ہیں تو جو ان گھروں کو آباد کرنے والے کسی جن کو دیکھے تو اسے تین دن تک اجازت دے، اگر اس کے بعد سامنے آئے تو اسے قتل کر دے، کیونکہ وہ شیطان ہے۔“