سفیان نے سعید جریری سے روایت کی، کہا: ہمیں یزید بن عبداللہ بن شخیر نے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے عرض کی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !پھر ان کی حدیث کی مانند بیان کیا۔
امام صاحب کے ایک اور استاد یہی روایت سناتے ہیں کہ حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے کہا، اے اللہ کے رسول! آگے مذکورہ بالا روایت ہے۔