محمد بن جعفر اورعبدالرحمان بن مہدی نے کہا: ہمیں شعبہ نے قتادہ سے انھوں نے عقبہ بن صہیان سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکر مارنے سے منع فرمایا۔ابن جعفر نے اپنی روایت میں یہ بیا ن کیا کہ آپ نے فرمایا؛"یہ نہ دشمن کو ہلاک کرتاہے، نہ شکار مارتا ہے، بس دانت توڑتا ہے اورآنکھ پھوڑتاہے۔"اور ابن مہدی نے (اپنی روایت میں) کہا؛" یہ (کنکر، روڑا) دشمن کو ہلاک نہیں کرتا" (انھو ں نے) آنکھ پھوڑنے کا ذکر نہیں کیا۔
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خذف سے منع فرمایا، ابن جعفر کی حدیث میں ہے کیونکہ یہ نہ دشمن کو زخمی کرتا ہے اور نہ شکار کو قتل کرتا ہے، لیکن یہ دانت توڑ دیتا ہے اور آنکھ پھوڑ دیتا ہے، ابن مھدی کہتے ہیں، یہ دشمن کو زخمی نہیں کرتا، آنکھ پھوڑنے کا ذکر نہیں ہے۔
الخذف أو كان يكره الخذف وقال إنه لا يصاد به صيد ولا ينكى به عدو ولكنها قد تكسر السن وتفقأ العينن ثم رآه بعد ذلك يخذف فقال له أحدثك عن رسول الله أنه نهى عن الخذف أو كره الخذف وأنت تخذف لا أكلمك كذا وكذا