عبداللہ بن دینار سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن اللہ ایک جھنڈا نصب کرے گا اور کہا جائے گا: سنو! یہ فلاں کی عہد شکنی (کا نشان) ہے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا گاڑے گا اور کہا جائے گا، خبردار! یہ فلاں کی عہد شکنی ہے، (یعنی اس کی علامت و نشانی ہے۔)“
ينصب لكل غادر لواء يوم القيامة لا أعلم غدرا أعظم من أن يبايع رجل على بيع الله ورسوله ثم ينصب له القتال إني لا أعلم أحدا منكم خلعه ولا بايع في هذا الأمر إلا كانت الفيصل بيني وبينه