محمد بن ابراہیم) ابن ابی عدی اور محمد بن جعفر دونوں نے شعبہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے سلیمان (اعمش) سے، انہوں نے ابووائل سے، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: "ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی (کا نشان) ہے
حضرت عبداللہ (ابن مسعود) رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عہد شکن کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا، کہا جائے گا یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔“