امام ما لک نے خبیب بن عبد الرحمٰن سے انھوں نے حفص بن عاصم سے اور انھوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ۔۔۔یا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ۔۔۔سے روایت ک، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔ (آگے) جس طرح عبید اللہ کی حدیث ہے اور انھوں نے (ایسا آدمی جس کا دل مسجد میں اٹکا ہوا ہے کے بجا ئے) کہا: رجل معلق بالمسجد اذا خرج منہ حتی یعود الیہ"وہ آدمی جب مسجد سے نکلتا ہے تو اسی کے ساتھ معلق رہتا ہے یہاں تک کہ اس میں لوٹ آئے۔
امام صاحب اپنے دوسرے استاد سے ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مذکورہ بالا روایت نقل کرتے ہیں اس میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ آدمی جو مسجد سے وابستہ اور اٹکا ہوا ہے جب اس سے نکلتا ہے حتی کہ اس میں لوٹ آئے۔