حفص بن غیا ث نے ہشام سے انھوں نے فا طمہ بنت منذر سے اور انھوں نے حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روا یت کی انھوں کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: " (مال کو) خرچ۔۔۔یا ہر طرف پھیلاؤ یا (پانی کی طرح) بہاؤ۔۔۔اور گنو نہیں ورنہ اللہ بھی تمھیں گن گن کر دے گا۔
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرچ کر (یادے یا لٹا دے) اور گن گن کر نہ رکھ ورنہ اللہ بھی گن گن کر دے گا۔“