نافع نے حضرت عبد اللہ (بن عمر) رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سید نا عمر رضی اللہ عنہ (کی حالت) پر رونے لگیں تو انھوں نے کہا: اے میری بیٹی!رک جا ؤ کیا تمھیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: "میت کو اس پر اس کے گھروالوں کی آہ و بکا سے عذاب دیا جا تا ہے-
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا،حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (کی حالت کودیکھ کر ان کی زندگی سے مایوس ہوکر) ان پر رونے لگیں، تو انہوں نے کہا، اے میری بیٹی! رک جاؤ،کیا تمہیں معلوم نہیں ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”میت کو اس کے گھروالوں کے رونے کے سبب عذاب دیا جاتا ہے۔“