عطاء بن یسار نے (اپنے شاگرد ابن قسیط کو) بتایا کہ انھوں نے امام کے ساتھ (قرآن کی کسی سورت کی) قراءت کرنے کے بارے میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے سوال کیا؟ انھوں نے کہا: امام کے ساتھ (فاتحہ کے سوا) کچھ نہ پڑھے اور کہا: انھوں (زید رضی اللہ عنہ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (والنجم اذا ھویٰ) پڑھی تو آپ نے سجدہ نہ کیا۔
حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، امام کے ساتھ قرأت کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا، امام کے ساتھ کچھ نہ پڑھے۔ اور کہا، اس (زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ﴿وَالنَّجْمِ اِذَا ھََََََََویٰ﴾ پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ نہ کیا۔