عبدالله الدیلمی نے کہا ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ پہلے پہل دین کا اٹھنا سنت کے چھوڑنے کی وجہ سے ہو گا، دین ایک ایک سنت کے بدلے اٹھ جائے گا جس طرح رسی کی ایک ایک گرہ کھل جاتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 98]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المعرفة والتاريخ للفسوي 386/3]، [شرح اعتقاد أهل السنة 127]، [الإبانة لابن بطة 229] بعض نسخوں میں ہے: «إِنَّ أَوَّلَ ذَهَابَ الدِّيْنِ تَرْكُ السُّنَّةِ» ۔