عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حامل کے بارے میں جسے خون آ جائے فرمایا: یہ خون مانع صلاۃ نہیں (یعنی نماز ترک نہ کرے)۔
تخریج الحدیث: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 973]» مطر بن طہمان کی وجہ سے یہ روایت حسن ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2] و [بيهقي 423/7]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق