سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے تین دن تین راتیں، اور مقیم کے لئے ایک دن ایک رات مدت مقرر فرمائی یعنی موزوں پر مسح کے لئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 741]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 276]، [مسند أبى يعلی 264]، [صحيح ابن حبان 1322، 1327]۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 230/1]، [نصب الراية 162/1] و [تلخيص الحبير 157/1]، بعض نسخ میں حکم بن عتیبہ کی جگہ ابن عطیہ ہے جو غلط ہے، والله علم۔