(حديث مقطوع) قال: وقال محمد:"انظروا عمن تاخذون هذا الحديث، فإنما هو دينكم"..(حديث مقطوع) قَالَ: وقَالَ مُحَمَّدٌ:"انْظُرُوا عَمَّنْ تَأْخُذُونَ هَذَا الْحَدِيثَ، فَإِنَّمَا هُوَ دِينُكُمْ"..
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث کس سے لیتے ہو دیکھ لو، اس لئے کہ یہی تمہارا دین ہے۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 399]» یہ تینوں اثر ایک سند سے صحیح اور امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کے اقوال ہیں۔ امام مسلم نے مقدمہ صحیح مسلم میں باب باندھا ہے «باب بيان أن الاسناد من الدين» ، نیز خطیب نے اس اثر کو [الفقيه 96/2] ابونعیم نے [الحلية 278/2] اور الخطيب نے [الكفاية ص: 121] میں ذکر کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [العلل المتناهية 188]، [كشف الخفاء 796] وغيرها۔