Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
مقدمه
مقدمہ
34. باب التَّوْبِيخِ لِمَنْ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ:
بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
حدیث نمبر: 398
قَالَ: وقَالَ مُحَمَّدٌ:"انْظُرُوا عَمَّنْ تَأْخُذُونَ هَذَا الْحَدِيثَ، فَإِنَّمَا هُوَ دِينُكُمْ"..
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث کس سے لیتے ہو دیکھ لو، اس لئے کہ یہی تمہارا دین ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 399]»
یہ تینوں اثر ایک سند سے صحیح اور امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کے اقوال ہیں۔ امام مسلم نے مقدمہ صحیح مسلم میں باب باندھا ہے «باب بيان أن الاسناد من الدين» ، نیز خطیب نے اس اثر کو [الفقيه 96/2] ابونعیم نے [الحلية 278/2] اور الخطيب نے [الكفاية ص: 121] میں ذکر کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [العلل المتناهية 188]، [كشف الخفاء 796] وغيرها۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: