ضحاک رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یا تو عالم بنو یا متعلم، اور ان دونوں کے علاوہ کسی میں خیر نہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده منقطع لم يسمع الضحاك بن مزاحم من ابن مسعود ورجاله ثقات: أبو الهزهاز هو نصر بن زياد العجلي، [مكتبه الشامله نمبر: 349]» اس اثر کی سند میں انقطاع ہے، ضحاک بن مزاحم نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کچھ نہیں سنا، باقی رجال ثقات ہیں، اور یہ اثر شاہد کی بنا پر صحیح ہے جو رقم (254) میں گزر چکا ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده منقطع لم يسمع الضحاك بن مزاحم من ابن مسعود ورجاله ثقات: أبو الهزهاز هو نصر بن زياد العجلي