سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے علم طلب کیا اور اسے حاصل بھی کر لیا، تو اس کے لئے دو گنا اجر ہے، اور اگر علم حاصل نہ کر سکا تو بھی اس کے لئے ایک حصہ اجر ہے۔“
تخریج الحدیث: «يزيد بن ربيعة الصنعاني قال أبو حاتم: منكر الحديث واهي الحديث، [مكتبه الشامله نمبر: 347]» اس حدیث کی سند میں یزید بن ربیعہ متروک و منکر الحدیث ہیں، گرچہ یہ روایت [معجم الطبراني: 68/22، 165]، [جامع بيان العلم 213]، [الفقيه 85/2]، [مسند الشهاب 481]، [فوائد تمام 1513] وغیرہ میں موجود ہے، لیکن سب کے طرق ضعیف ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: يزيد بن ربيعة الصنعاني قال أبو حاتم: منكر الحديث واهي الحديث