ابوالزعراء نے کہا: سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ قرآن اللہ کا کلام ہے، اس کو اپنی خواہشات کے مطابق بنا کر دھوکے میں نہ پڑنا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبي سليم، [مكتبه الشامله نمبر: 3398]» لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے، اور ابوالزعراء: عبداللہ بن ہانی ہے۔ دیکھئے: [الأسماء والصفات للبيهقي، ص: 242] و [شعب الإيمان 189/1 و الاعتقاد له ايضًا ص: 64] و [الشريعة للآجري، ص: 78، وغيرهم]۔ بعض نسخ میں «فَلَا يَغُرَّنَّكُمْ» کی جگہ «فَلَا أَعْرِفَنَّكُمْ» ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبي سليم