قتادہ رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آخری وصیت ہی اصل ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 3244 سے 3247) ان آثار سے ثابت ہوا کہ وصیت میں رد و بدل کرنا جائز ہے، اور جو آخری وصیت ہوگی وہی قابلِ تنفيذ مانی جائے گی، اس سے قبل کی وصیت منسوخ ہو جائے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 3258]» اس حدیث کی سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [ابن حزم 341/9]، و رقم (3245)