عبداللہ بن ابی ربیعہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: آدمی اپنی وصیت میں جو چاہے اضافہ کر سکتا ہے اور جو آخری وصیت ہو گی وہی اصل ہو گی۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، [مكتبه الشامله نمبر: 3254]» اس اثر کی سند کے سب رجال ثقہ ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه، الطرف الأول فقط 10853]، [عبدالرزاق 16379]، [البيهقي 281/6]، [المحلی 341/9]