سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ولاء نسب کے تعلق کی طرح ایک تعلق ہے، اسے نہ بیچا جا سکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جا سکتا ہے۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات ولكن جعفر بن عون ما عرفنا له سماعا قديما من سعيد بن أبي عروبة، [مكتبه الشامله نمبر: 3203]» اس اثر کی سند میں کچھ کلام ہے، لیکن معنی صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 507، 11656]، [عبدالرزاق 16142]، [سنن سعيد بن منصور 278]، [البيهقي 294/2] و [الحاكم 7990 مرفوعًا عن النبى صلى الله عليه وسلم وقال: صحيح الإسناد]۔ اس روایت کی سند میں سعید: ابن ابی عروبہ ہیں، اور ابومعشر کا نام زیاد بن کلیب ہے
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات ولكن جعفر بن عون ما عرفنا له سماعا قديما من سعيد بن أبي عروبة