ابوعثمان نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صدقہ اور سائبہ (آزاد شده غلام) دونوں اپنے دن کے لئے ہیں۔
وضاحت: (تشریح احادیث 3150 سے 3152) یعنی جس نے ثواب و اجر کے لئے صدقہ کیا اور غلام آزاد کئے تو قیامت کے دن اس کا آزاد کرنے والے کو پورا پورا اجر و ثواب ملے گا، جیسا کہ عبدالرزاق کی روایت میں یہ اضافہ ہے (یعنی: «يوم القيامة») بعض روایات میں ہے «لقومهما» اور بعض روایات میں ہے «لوقتها» غالباً یہ تصحیفات میں سے ہے۔ واللہ اعلم وعلمہ اتم۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3161]» ابوعثمان کا نام عبدالرحمٰن بن مل ہے، اور سلیمان: التیمی ہیں۔ اس اثر کو دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11465]، [عبدالرزاق 16229] اور [بيهقي 301/10]