(حديث مقطوع) حدثنا يعلى، حدثنا إسماعيل، عن عامر، عن مسروق: في رجل مات ولم يكن له مولى عتاقة، قال: "ماله حيث اوصى به، فإن لم يكن اوصى، فهو في بيت المال".(حديث مقطوع) حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ: فِي رَجُلٍ مَاتَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَوْلَى عَتَاقَةٍ، قَالَ: "مَالُهُ حَيْثُ أَوْصَى بِهِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَوْصَى، فَهُوَ فِي بَيْتِ الْمَالِ".
عامر (شعبی) رحمہ اللہ سے مروی ہے مسروق رحمہ اللہ نے کہا: ایک آدمی مر جائے اور اس کا آزاد کرنے والا ولی بھی نہ ہو تو اس کا مال جیسی اس نے وصیت کی ہو اس طرح خرچ کیا جائے اور اگر اس نے وصیت نہ کی ہو تو وہ مال بیت المال میں داخل کر دیا جائے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3164]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11638]، [ابن منصور 221، 222]