امام شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعو رضی اللہ عنہما نے مجوس کے بارے میں کہا کہ جب وہ مسلمان ہو جائیں تو وہ دونوں قرابتوں کی جانب سے وارث ہوں گے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 3121) اس اثر کا مطلب یہ ہے کہ کسی مجوسی نے اپنی ماں، بہن، بیٹی سے نکاح کر لیا تو وہ بیوی اور ماں بہن ایسی دونوں حیثیتوں سے میراث لے گی۔ واللہ اعلم۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 3131]» اس حدیث کی سند میں ”رجل“ مجہول ہیں، ان کا نام پتہ معلوم نہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11470]، [البيهقي 260/6]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه جهالة