سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان
42. باب فَرَائِضِ الْمَجُوسِ:
مجوس کے لئے میراث کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 3122
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ، قَالَا فِي الْمَجُوسِ: "إِذَا أَسْلَمُوا، يَرِثُونَ مِنْ الْقَرَابَتَيْنِ جَمِيعًا".
امام شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعو رضی اللہ عنہما نے مجوس کے بارے میں کہا کہ جب وہ مسلمان ہو جائیں تو وہ دونوں قرابتوں کی جانب سے وارث ہوں گے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 3131]»
اس حدیث کی سند میں ”رجل“ مجہول ہیں، ان کا نام پتہ معلوم نہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11470]، [البيهقي 260/6]
وضاحت: (تشریح حدیث 3121)
اس اثر کا مطلب یہ ہے کہ کسی مجوسی نے اپنی ماں، بہن، بیٹی سے نکاح کر لیا تو وہ بیوی اور ماں بہن ایسی دونوں حیثیتوں سے میراث لے گی۔
واللہ اعلم۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه جهالة