24. باب في ابْنِ الْمُلاَعَنَةِ:
24. لعان کرنے والے میاں بیوی کے بیٹے کی وراثت کا بیان
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ابن الملاعنہ کی میراث کے بارے میں ہے کہ ماں کے لئے ایک تہائی، باقی دو تہائی بیت المال کے لئے ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2997]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 12485]، [البيهقي 258/6]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن