ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے لعان کے بیٹے کے بارے میں کہا کہ اس کی میراث ماں کے لئے ہوگی۔ یعنی ولد الزنا کی طرح باپ اس کا وارث نہ ہوگا۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير أنه منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 2993]» اس اثر کے رجال ثقات ہیں، لیکن ابراہیم رحمہ اللہ و سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے درمیان انقطاع ہے۔ ابومعشر کا نام زیاد بن کلیب ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11368]، [عبدالرزاق 12479]، [الحاكم 341/4]، [البيهقي 258/6]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أنه منقطع