(حديث مرفوع) اخبرنا يزيد بن هارون، حدثنا هشام، عن يحيى، عن ابي جعفر: انه سمع ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "افضل الاعمال عند الله إيمان لا شك فيه". قال ابو محمد: ابو جعفر: رجل من الانصار.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ عِنْدَ اللَّهِ إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: أَبُو جَعْفَرٍ: رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ.
سیدنا ابوہريرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے اچھا عمل اللہ کے نزدیک ایمان ہے اس میں کوئی شک نہیں۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 2772 سے 2774) افضل الاعمال کے سلسلے میں مختلف اوقات میں مختلف اشخاص کے لئے مختلف اعمال احادیث میں مذکور ہیں، کہیں نماز کو، کہیں جہاد کو، اور کہیں دوسرے امور کو افضل الاعمال میں ذکر کیا گیا ہے، تو یہ سائل کی حیثیت کے مطابق ہے، جس کو جس امر کی زیادہ ضرورت تھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی ذکر فرما دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2781]» اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [بخاري 26]، [مسلم 244]، [نسائي 500]، [ابن حبان 4597]، [الموارد 22]