سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک صحابی نے کہا: یا رسول اللہ! لوگو میں سب سے اچھا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو۔“ عرض کیا: اور سب سے برا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل برا ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2784]» اس روایت کی سند علی بن زید بن جدعان کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2331]، [أحمد 40/5]، [ابن أبى شيبه 16271] لیکن اس کا شاہد صحیح بلفظ: «طُوْبٰى لِمَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ» موجود ہے۔ دیکھئے: [أحمد 49/5]، [طبراني فى الصغير 20/2]، [الحاكم 339/1]، [البيهقي 171/3]، [ويشهد له حديث عبداللہ بن بسر فى صحيح ابن حبان 2981]، [موارد الظمآن 1919، 2465]