(حديث مرفوع) اخبرنا يزيد بن هارون، اخبرنا بهز بن حكيم، عن ابيه، عن جده، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: "ويل للذي يحدث فيكذب ليضحك به القوم، ويل له! ويل له!".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ، وَيْلٌ لَهُ! وَيْلٌ لَهُ!".
بہز بن حکیم نے اپنے باپ سے، انہوں نے دادا سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”خرابی ہے اس شخص کے لئے جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹ بولے، خرابی ہے اس کے لئے، خرابی ہے اس کے لئے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2736) ویل کے معنی خرابی اور ہلاکت کے ہیں، نیز ویل جہنم میں ایک گڈھے کانام بھی ہے، جو شخص محض لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹی کہانیاں یا افسانے یا لطیفے گڑھے اس کے لئے آخرت میں سخت وعید ہے، اور جھوٹ ہر حال میں مذموم ہے، اور جھوٹے پر الله کی لعنت ہوتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2744]» اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4990]، [ترمذي 2316]، [أحمد 7/5]، [طبراني 403/19، 951]، [الحاكم 144]، [شرح السنة 3417، وغيرهم]