سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ان مسافروں کے ساتھ نہیں رہتے جن کے ساتھ کتا ہو یا گھنٹی ہو۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 2709 سے 2711) اس حدیث میں بھی فرشتوں کے قریب نہ ہونے سے مراد رحمت کے فرشتے ہیں جو گانے، باجے، گھنٹی اور لہو و لعب کی دیگر چیزوں سے دور رہتے ہیں۔ پیچھے گذر چکا ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس میں بھی رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2718]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2114]، [أبوداؤد 2555]، [أبويعلی 6519]، [ابن حبان 4704]