سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کیا تم جانتے ہو «ذهاب العلم»(یعنی علم کا اٹھ جانا) سے مراد کیا ہے؟ ہم نے کہا نہیں، فرمایا: اس سے مراد علماء کا اٹھ جانا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 249]» اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 1007]، [مسند أبى يعلی 7074]، [العلم لأبي خيثمه 53]