سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تک پہلے لوگ دوسرے لوگوں کو سکھاتے اور دوسرے ان سے تعلیم حاصل کرتے رہیں گے خیر باقی رہے گا، جب بنا تعلیم دیئے اور دوسرے کے سیکھے بنا پہلا ہلاک ہوا تو لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف مسعود بن سعد متأخر السماع من عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 248]» اس روایت کی سند ضعیف ہے، اور امام دارمی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، نیز دوسری سند آگے دیکھئے: رقم (255)۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف مسعود بن سعد متأخر السماع من عطاء