عمرو بن شعیب نے اپنے باپ کے حوالے سے اپنے دادا سے روایت کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے زخموں میں جو ہڈی تک پہنچ جائیں پانچ پانچ اونٹ کی دیت مقرر فرمائی۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل مطر بن طهمان الوراق، [مكتبه الشامله نمبر: 2417]» اس روایت کی سند مطر بن طہمان وراق کی وجہ سے حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4566]، [ترمذي 1390]، [نسائي 4867]، [أحمد 215/2]، [ابن الجارود 781]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل مطر بن طهمان الوراق