سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی اطاعت کی نذر مانی ہو اسے چاہیے کہ الله کی اطاعت کرے اور جس نے گناہ کرنے کی نذر مانی ہو پس وہ گناہ کا کام نہ کرے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2374) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں نذر مانے یعنی نماز، روزہ، حج، عمره، جہاد وغیرہ کی تو وہ اس نذر کو پورا کرے، اور جو الله کی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے، یعنی یہ کہے کہ نماز نہیں پڑھوں گا، یا فرض روزہ نہیں رکھوں گا وغیرہ، تو ایسی صورت میں اس نذر کو پورا کرنا ضروری نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ضروری ہے، اور اپنی نذر کا کفارہ دے جیسا کہ اوپر تفصیل گذر چکی ہے۔