سنن دارمي
من النذور و الايمان
نذر اور قسم کے مسائل
3. باب لاَ نَذْرَ في مَعْصِيَةِ اللَّهِ:
اللہ کی معصیت میں کوئی نذر (صحیح) نہیں
حدیث نمبر: 2375
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَيْلِيِّ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ نَذَرَ أَنْ يَطِيعَ اللَّهَ، فَلْيُطِعْهُ، وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ، فَلَا يَعْصِهِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی اطاعت کی نذر مانی ہو اسے چاہیے کہ الله کی اطاعت کرے اور جس نے گناہ کرنے کی نذر مانی ہو پس وہ گناہ کا کام نہ کرے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2383]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6700]، [أبوداؤد 3289]، [ترمذي 1526]، [نسائي 3816]، [ابن ماجه 2126]، [أبويعلی 4863]، [ابن حبان 4387]
وضاحت: (تشریح حدیث 2374)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں نذر مانے یعنی نماز، روزہ، حج، عمره، جہاد وغیرہ کی تو وہ اس نذر کو پورا کرے، اور جو الله کی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے، یعنی یہ کہے کہ نماز نہیں پڑھوں گا، یا فرض روزہ نہیں رکھوں گا وغیرہ، تو ایسی صورت میں اس نذر کو پورا کرنا ضروری نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ضروری ہے، اور اپنی نذر کا کفارہ دے جیسا کہ اوپر تفصیل گذر چکی ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح