سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: ”اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 230 سے 232) ان احادیث سے معلوم ہوا کہ الله تعالیٰ جس کو علمِ دین سے نواز دے وہ بڑا ہی خوش قسمت ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 232]» اس روایت کی بھی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 92/4] و [مشكل الآثار 280/2]