16. باب النَّهْيِ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ:
16. عورتوں سے متعہ کرنے کی ممانعت کا بیان
ربیع بن سبرہ جہنی سے مروی ہے، ان کے والد نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے وقت نکاح متعہ سے منع فرما دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2242]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الحميدي 869]، [مسلم 1406]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح