سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب میں پھونکنے سے منع فرمایا۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2169 سے 2171) ان احادیث میں پانی یا کسی اور پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے گریز کرنے کا حکم ہے۔ مبادا منہ سے کچھ گرے اور پانی میں پڑ کر اسے ملوث کر دے، جس سے دوسروں کو تکلیف یا نفرت و کراہت ہو۔ واللہ اعلم۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2180]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3728]، [ترمذي 1888]، [ابن ماجه 3428]، [أبويعلی 2402]، [ابن حبان 5316]، [الحميدي 535]، [بغوي فى شرح السنة 3035]