سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو پلانے والا سب کے آخر میں پئے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2171) اسلامی آداب میں سے ہے کہ جو آدمی دودھ، چائے، شربت یا پانی جو چیز بھی پلائے، ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ پینے کی حاجت ہو تو خود سب سے بعد میں پئے، یہ حکم واجب نہیں، ادباً ایسا حکم ہے۔ واللہ اعلم۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2181]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 681]، [ابن ماجه 3434]، [ابن حبان 5338]