سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر

سنن دارمي
مشروبات کا بیان
15. باب في النَّهْيِ عَنِ الْخَلِيطَيْنِ:
15. خلیطین کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2150
Save to word اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا يزيد بن هارون، وسعيد بن عامر، واللفظ ليزيد، قالا: اخبرنا هشام، عن يحيى، عن عبد الله بن ابي قتادة، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "لا تنتبذوا الزهو والرطب جميعا، ولا تنتبذوا الزبيب والتمر جميعا، وانتبذوا كل واحد منهما على حدة".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَسَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، وَاللَّفْظُ لِيَزِيدَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَنْتَبِذُوا الزَّهْوَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا، وَلَا تَنْتَبِذُوا الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ جَمِيعًا، وَانْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ".
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی اور خشک کھجور کی ایک ساتھ نبیذ نہ بناؤ، اور اسی طرح انگور اور کھجور بھی ایک ساتھ ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور ہر پھل کی علاحدہ علیحدہ نبیذ بنا سکتے ہو۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 2149)
خليط انگور اور کھجور یا کچی اور پکی کھجور کو مکس کر کے اس کا شربت (نبیذ) بنانے کو کہتے ہیں، نبیذ حلال ہے بشرطیکہ اس میں نشہ نہ ہو لیکن مکس کئے ہوئے خلیط سے منع کیا، اس خیال سے کہ اس میں جلدی نشہ پیدا ہو جاتا ہوگا۔
امام مالک و احمد رحمہما اللہ کے نزدیک اس طرح کا خليط حرام ہے چاہے اس میں نشہ پیدا نہ ہوا ہو، جیسا کہ اوپر والی حدیث میں مطلقاً نہی اور ممانعت ہے۔
اکثر علماء نے کہا ہے کہ اس خليط میں جب نشہ پیدا ہو جائے تب ہی حرام ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: مذکورہ بالا حدیث میں نہی تنزیہی ہے نہی تحریمی نہیں، انتہیٰ کلامہ۔
بہتر یہی ہے کہ حدیث میں جس کی ممانعت ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیے، نہی چاہے تنزیہی ہو یا تحریمی۔
اسی طرح سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو چیزوں کو ملاکر نبیذ بنانے سے منع کیا۔
پچھلے باب میں اس کا ذکر گزر چکا ہے، نیز دیکھئے: [نسائي 5568] و [أحمد 299/5] ۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2159]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5602]، [مسلم 1988]، [أبوداؤد 3704]، [نسائي 5566]، [ابن ماجه 3397]، [أحمد 310/5]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.