26. باب في التَّمْرِ:
26. کھجور کی فضیلت کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے گھر والے بھوکے نہیں رہ سکتے جن کے گھر میں کھجور موجود ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2105]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2046]، [أبوداؤد 3830]، [ترمذي 1815]، [ابن ماجه 3327]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح