سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رمضان کے روزے رکھے اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھ لے تو یہ پورے سال روزہ رکھنے کے برابر ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1795]» اس روایت کی سند حسن لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1164]، [أبوداؤد 2433]، [ترمذي 759]، [ابن ماجه 1716]، [ابن حبان 3634]، [الحميدي 385] و [مجمع الزوائد 5177]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن ولكن الحديث صحيح