سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر

سنن دارمي
روزے کے مسائل
42. باب في صَوْمِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ:
42. داؤد علیہ السلام کے روزے کا بیان
حدیث نمبر: 1790
Save to word اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا عثمان بن محمد، حدثنا سفيان بن عيينة، عن عمرو يعني ابن دينار، عن عمرو بن اوس، عن عبد الله بن عمرو، يرفعه قال: "احب الصيام إلى الله عز وجل صيام داود، كان يصوم يوما ويفطر يوما، واحب الصلاة إلى الله عز وجل صلاة داود، كان يصلي نصفا، وينام ثلثا، ويسبح سدسا". قال ابو محمد: هذا اللفظ الاخير غلط او خطا، إنما هو انه كان ينام نصف الليل ويصلي ثلثه، ويسبح تسبيحة.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، يَرْفَعُهُ قَالَ: "أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صِيَامُ دَاوُدَ، كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا، وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صَلَاةُ دَاوُدَ، كَانَ يُصَلِّي نِصْفًا، وَيَنَامُ ثُلُثًا، وَيُسَبِّحُ سُدُسًا". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هَذَا اللَّفْظُ الْأَخِيرُ غَلَطٌ أَوْ خَطَأٌ، إِنَّمَا هُوَ أَنَّهُ كَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ وَيُصَلِّي ثُلُثَهُ، وَيُسَبِّحُ تَسْبِيحَةً.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ کو روزوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کو (رات کی) نمازوں میں سب زیادہ محبوب داؤد علیہ السلام کی نماز ہے، وہ آدھی رات نماز پڑھتے، ایک تہائی سوتے، اور رات کا چھٹا حصہ تسبیح پڑھتے تھے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: یہ آخری جملہ غلط ہے، صحیح یہ ہے کہ آدھی رات وہ سوتے، ایک تہائی نماز پڑھتے، اور ایک سدس تسبیح کرتے تھے۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 1789)
یہاں محل شاہد حضرت داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے جو ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن روزہ نہیں رکھتے تھے، اور یہی افضل ترین طریقہ ہے، جس کو استطاعت ہو ایسا کر سکتا ہے، قوت نہیں تو کوئی ضروری نہیں، روزہ ایک عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ کو بہت ہی محبوب ہے، جس کے بارے میں حدیثِ قدسی ہے: «اَلصَّوْمُ لِيْ وَ أَنَا أَجْزِيْ بِهِ» (ترجمہ: روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا)، اور یہ فرض و نفل ہر قسم کے روزے کو شامل ہے۔
صحیحین اور سنن میں سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کے بارے میں مروی ہے کہ وہ روزانہ روزہ رکھا کرتے تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صومِ داؤدی کی طرف رہنمائی فرمائی اور فرمایا: اس سے افضل کوئی روز نہیں، کیونکہ ہر دن روزہ رکھنے سے دیگر حقوق ادا کرنے میں کمی پیدا ہو سکتی ہے۔
دوسری بات یہ بالا حدیث قیام اللیل کی ہے اور اس میں بھی داؤد علیہ السلام کا طرزِ عمل قابلِ اتباع ہے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کا بھی یہی طریقۂ عمل تھا، آدھی رات کے بارہ گھنٹے ہوں تو شروع کے چھ گھنٹے سونا، چار گھنٹے (عبادت کرنا) نماز پڑھنا، اور دو گھنٹے تسبیح و تہلیل یا دو گھنٹے آرام کرنا، یہ داؤد علیہ السلام کا طریقہ تھا۔
«(واللّٰه اعلم وعلمه أتم)»

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1793]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1131]، [مسلم 1159/189]، [أبوداؤد 2448]، [نسائي 1629]، [ابن ماجه 1712]، [ابن حبان 352، 2950]، [مسند الحميدي 600، 601]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.