سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو دن روزہ رکھنا جائز نہیں عید الفطر اور عید قربان کے دن۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 1790) اس حدیث سے عیدین کے دنوں میں روزہ رکھنے کی ممانعت معلوم ہوئی اور یہ نہی تحریمی ہے، یعنی عید کے دن کسی بھی صورت میں روزہ رکھنا ناجائز ہی نہیں بلکہ حرام ہے کیونکہ یہ دن مسلمانوں کے کھانے پینے اور کھیلنے کے دن ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1794]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1992، 1995]، [مسلم 1137]، [أبوداؤد 2417]، [ترمذي 772]، [ابن ماجه 1721]، [أبويعلی 1160]، [ابن حبان 1617]، [الحميدي 767]