سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے بعد بہترین روزے اس مہینے کے روزے ہیں جس کو تم محرم کہتے ہو۔“
تخریج الحدیث: «زيد بن عوف متروك واتهمه أبو زرعة. ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1798]» اس روایت کی سند میں زید بن عوف متروک ہیں، لیکن دوسری اسانید سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1162]، [أبوداؤد 2429]، [ترمذي 438]، [نسائي 1612]، [ابن ماجه 1742]، [ابن حبان 2563، 3636]، [أحمد 303/2]، [بغوي 923، 1788]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: زيد بن عوف متروك واتهمه أبو زرعة. ولكن الحديث صحيح